اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے،اقوام متحدہ

نیو یارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ نے پہلی بار غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے اور اعلی اسرائیلی حکام بشمول وزیراعظم نیتن یاہو نے  اس نسل کشی پر زور دیا اور حمایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی افواج نے گھروں، شیلٹرز اور محفوظ علاقوں میں شہریوں پر بمباری کی ہے اور اسرائیلی بمباری میں نصف سے زیادہ خواتین، بچے اور بزرگ جاں بحق ہوئے