قومی بچت سکیمزمیں منافع کی شرح میں ردوبدل

اسلام آباد( آئی این پی )قومی بچت سکیمزمیں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے نیا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ۔نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرح میں ردوبدل کے بعد نئی  شرح پر عمل درآمد   موثر  ہوگیا۔شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع  10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکائونٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح  9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے