قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کا منافع 11فیصد،شارٹ ٹرم پر 10.86فیصد
ساروا اسلامی ٹرم اکاوٓنٹس اور سیونگ اکاوٓنٹس پر منافع 9.74فیصد کردیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی، نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے ہو گیا ہے۔ سی ڈی این ایس کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15 فیصد سے کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سیونگ اکاوٓنٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکاوٓنٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاوٓنٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔ ساروا اسلامی ٹرم اکاوٓنٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 سے کم ہو کر 9.74 فیصد اور ساروا اسلامی سیونگ اکاوٓنٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 فیصد سے کم ہو کر 9.74 فیصد کر دی گئی ہے۔