قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ اور کمی

شارٹ ٹرم سیونگز، سروا اسلامک سیونگزو ٹرم اکاؤنٹس پر منافع بڑھ گیا 
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12بیسس پوائنٹس کمی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کردیا۔سی ڈی این ایس کے مطابق قومی بچت کے شارٹ ٹرم سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 6بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعدان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 10اعشاریہ 36فیصدسے بڑھ کر10اعشاریہ 42فیصدہوگئی،ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 12بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 11اعشاریہ54فیصدسے کم ہوکر11اعشاریہ42فیصدہوگئی۔سروااسلامک سیونگزاکائونٹس پرمنافع کی شرح 42بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیا جس کے بعد ان اکاؤنٹس پرمنافع کی شرح 11اعشاریہ50فیصدسے بڑھ کر11اعشاریہ92فیصدہوگئی،سروااسلامک ٹرم اکائونٹس پرمنافع کی شرح میں بھی 42بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد ان اکاؤنٹس پرمنافع کی شرح 11اعشاریہ50فیصدسے بڑھ کو11اعشاریہ92فیصدہوگئی ہے۔نئی شرح کا اطلاق 17ستمبر2025سے ہوگیاہے۔