راولپنڈی بورڈ ، انٹر نتائج ، پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام

 کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد، طالبات کی کامیابی کی شرح 62.4  رہی
پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی اریج نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی
راولپنڈی(آئی این پی )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ طالبات نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح صرف 39.87 فیصد رہی