چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا احکامات پر عمل نہ ہونے پر اظہار برہمی

 یہ افسوسناک ہے کہ حکام ماتحت اداروں کو احکامات پر عملدرآمد نہیں کرا پا رہے
  خود احکامات پر عمل درآمد یقینی ، ہفتہ وار رپورٹ عدالت میں جمع کرا ئوں گا،چیف سیکرٹری 
پشاو ر(آئی این پی )چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے جنوبی وزیرستان میں غیر فعال بی ایچ یوز کیس میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں جنوبی وزیرستان کے غیر فعال بی ایچ یوز سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، سماعت کے دوران چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ یہ افسوسناک ہے کہ حکام ماتحت اداروں کو احکامات پر عملدرآمد نہیں کرا پا رہے