واشنگٹن (آئی ای نپی )امریکی ریاست پنسلوینیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 3پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔فائرنگ کا واقعہ پنسلوینیا کی یارک کانٹی میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے آکر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب موجود پولیس نے موقع دیکھتے ہی فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔امریکی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 پولیس اہکاروں کی حالت تشویشناک ہے