غزہ کے کیمپوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری، 52 فلسطینی شہید

شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے  5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ‘ 14 زخمی  ہوگئے
غزہ(آئی ا ین پی)غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور خیموں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے معصوم فلسطینیوں پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں  مزید 52 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ 14اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جس کی اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔