کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تربت سے کراچی جانے والی مسافر بس مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک گیس باؤزر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد بس میں آگ لگنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایس پی اسلم بنگلزئی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسافر بس تربت سے کراچی جا رہی تھی۔