چاغی: مسافر بس اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

چاغی: مسافر بس اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر کوہِ دلیل کے مقام پر پیش آیا۔لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے تمام افراد وین میں سوار تھے۔ زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔