جی بی انتخابات : پارٹی قیادت ماضی کی غلطیوں پر غور کرے، تیمور سلیم جھگڑا

8 فروری انتخابات کے بعد پارٹی نے دھاندلی زدہ نتائج کا پیچھا نہ کرنیکا فیصلہ کیا:پی ٹی آئی  رہنما 
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی  رہنما تیمور سلیم جھگڑا  نے کہاہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے پارٹی قیادت کو ماضی کی غلطیوں پر غور کرنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا  کہ 8 فروری انتخابات کے بعد پارٹی نے دھاندلی زدہ نتائج کا پیچھا نہ کرنیکا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی اسمبلی نے نگراں حکومت کے 12 ماہ کے غیر قانونی اخراجات کو جائز قرار دیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے  کہا کہ اس وقت کے وزیرِاعلی کہتے رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل کریں گے، لیکن انتخابات سے متعلق بانی کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔