ملزم نعیم پارک میں کھیلنے والے معصوم بچوں کو ڈراتا، دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا
درندے نے سوشل میڈیا پر ایک اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پارک میں کھیلنے والے کمسن بچوں کو قتل کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والے ملزم نعیم قریشی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پارک میں کھیلنے والے معصوم بچوں کو ڈراتا، دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا، جبکہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی ویڈیو میں ملزم کو قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کمسن بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔