لاہور میں کروڑوں کے ٹریفک چالان

 نادہندگان کی تعداد 7 لاکھ 35 ہزار سے متجاوز کرگئی،چالان نہ جمع کروانے والوں کی گاڑیوں کی ملکیت منتقل نہیں ہوگی۔سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی
 لاہور(کرائم رپورٹر)نادہندہ ٹریفک چالانوں والے شہری ہو جائیں ہوشیار ہوجائیں لاہور میں کروڑوں کے ٹریفک چالان نادہندگان کی تعداد 7 لاکھ 35 ہزار سے متجاوز کرگئی۔چالان نہ جمع کروانے والوں کی گاڑیوں کی ملکیت منتقل نہیں ہوگی۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی اور سینئر سول جج محمد جمیل بھٹی کی اہم بیٹھک ہوئی۔چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ ایکسائز کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹریفک چالان نادہندہ شہریوں کی گاڑیوں کی ملکیت منتقلی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈیجیٹل چالان نادہندگان کے گھروں پر عدالت کی جانب سے سمن بھجوائے جا رہے ہیں۔سی ٹی او کے مطابق ایک ہفتے میں 8 ہزار 560 چالان نادہندگان کو عدالتی سمن جاری کیے جا چکے، ڈیجیٹل چالان جاری ہونے کے 10روز بعد معاملہ خودکار طریقے سے عدالت منتقل کردیا جائے گا۔ ڈبل جرمانے سے بچنے کیلئے شہری ضبط شدہ دستاویزات لینے عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔شہریوں کی بڑی تعداد دستاویزات چھڑوانے کے بجائے نیا شناختی کارڈ اور لائسنس بنوا لیتی تھی۔عدالتی سمن کے ذریعے شہریوں کو جرمانہ جمع کروا کر دستاویزات واپس لینے کی ہدایت کی جائے گی۔