لاہور میں اب ثبوت کے ساتھ اصل ٹریفک چالان ہوں گے

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک کردیے گئے، اب بغیر ثبوت چالان نہیں ہوں گے۔ ٹریفک وارڈنزکی یونیفارم کیساتھ باڈی کیمرے لگائے جانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ابتدامیں مال روڈپرتعینات ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمز لگائے گئے ہیں، باڈی کیمرے لگانے کا مقصد ڈیوٹی کے دوران چالان کرتے مکمل ثبوت رکھنا ہے۔ سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید کا کہنا ہے  دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ باڈی کیمروں کی مددسے سڑکوں پراحتجاج، جلوس ودیگر مسائل کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔