پاکستانی اداکارہ فائزہ خان نے اداکارہ حنا الطاف کے کراچی کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رات گئے شہر کی سڑک پر واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
حنا الطاف نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں خواتین خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں۔ ان کے اس بیان کے بعد شوبز انڈسٹری کی بعض شخصیات کی جانب سے اختلافی ردعمل سامنے آیا۔فائزہ خان نے رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر سڑک پر واک کرتے ہوئے اپنی ویڈیو ریکارڈ کی اور سوال اٹھایا کہ کون کہتا ہے کراچی لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں؟ اداکارہ نے ویڈیو کے ذریعے حنا الطاف کے مؤقف سے اختلاف کا اظہار کیا۔فائزہ خان کے مطابق وہ گھر میں گھبراہٹ محسوس کر رہی تھیں، جس کے باعث واک کے لیے باہر نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت شہر کی سڑک پر موجود ہیں اور خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔