استحصال کا معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں: رمیا کرشنن

 فلمی دنیا میں کاسٹنگ کائوچ اور استحصال کا وجود ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا
ممبئی (شوبز ڈیسک) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ رمیا کرشنن فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کائوچ اور صنفی امتیاز پر پھٹ پڑیں۔تجربہ کار اداکارہ رمیا کرشنن نے حالیہ دنوں میں فلمی صنعت کے اندر پائے جانے والے حساس موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی تائید کی کہ فلمی دنیا میں کاسٹنگ کائوچ اور استحصال کا وجود ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔رمیا نے کہا کہ چاہے زبردستی ہو، مرضی سے ہو یا کسی بھی شکل میں، یہ سب کچھ ہوتا رہا ہے اور ہوتا رہے گا کیونکہ ہماری انڈسٹری گلیمر سے بھرپور ہے اس لیے اس پر زیادہ بحث ہوتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کا استحصال ہر شعبے اور ہر جگہ موجود ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ استحصال کا معاملہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ یہ صنف سے بالاتر ہے، اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک بھی اس سے محفوظ نہیں۔