کراچی (شوبز ڈیسک)معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان میں اسپتال کے باہر سے چوری ہوگئی۔گلوکار طفیل سنجرانی نے اسپتال کے باہر سے گاڑی کی چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا، مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اسپتال سے باہر آئے تو گاڑی غائب تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوری شدہ گاڑی کی تلاش شروع کردی۔