اسلام آباد( آن لائن )نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان دفتر نائب وزیراعظم کے مطابق، صادق سنجرانی نے صوبے میں حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور حکومت کے عزم کو سراہا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر عوامی فلاح پر مبنی ترقی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرنے اور انہیں آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی