مجھے نایاب قسم کے بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے:شفقت امانت علی

 جب تک میرا آٹو ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا، مجھے یہ ادویات استعمال کرنا ہوں گی
لاہور (شوبز ڈیسک) نامور کلاسیکی گلوکار اور معروف میوزک بینڈ فیوزن کے سابق مرکزی گلوکار شفقت امانت علی نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔28 نومبر کو ہونے والی اسٹیج پرفارمنس سے متعلق حالیہ پریس کانفرنس کے دوران گلوکار نے انکشاف کیا کہ مجھے نایاب قسم کے بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جسے ملٹی پل مائیلوما کہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب میں علاج کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں، میری بون میرو بائیوپسی (ہڈی کے گودے کے نمونے کی جانچ) کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، تاہم مجھے اب بھی مخصوص کیموتھراپی کے کورس اور اسٹیم سیل تھراپی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔شفقت امانت علی نے کہا کہ جب تک میرا یہ علاج مکمل نہیں ہو جاتا، میں احتیاطی طور پر ادویات استعمال کر رہا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کیموتھراپی کی انتہائی ہلکی نوعیت ہے، جس کا عمل اب بھی ہر ہفتے جاری ہے۔گلوکار کے مطابق جب تک میرا آٹو ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا، مجھے یہ ادویات استعمال کرنا ہوں گی، تاہم شکر ہے کہ میں صحت یاب ہو چکا ہوں۔