اسلام آباد (آئی این پی )سردیوں میں گیس کی قلت پر قابوپانے کیلئے ایل این جی کے2کارگوزکیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں30نومبر تک توسیع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ایک ایل این جی کارگوکی ڈلیوی کے دورانیے میں بھی تبدیلی کردی گئی، اس سے قبل18 نومبر تک عالمی سپلائرزسے بولیاں طلب کی گئی تھیں،عالمی سپلائرزاب30نومبرتک بڈزجمع کراسکیں گے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ٹینڈرکے تحت موصول بڈز30 نومبرکو ہی کھول دی جائیں گی، پہلے کارگوکی ڈلیوری تبدیل کرکے25سے 26دسمبر2026 مقررکی گئی ہے، اس سے قبل کارگو ون کے لئے ڈیلیوری 14سے16دسمبر2026 مقرر تھی۔ذرائع کے مطابق دوسرے ایل این جی کارگوکی ڈلیوری 9 سے11جنوری2027 برقرار رکھی گئی ہے،حکومت نے12نومبرکوایل این جی کے2 کارگوزکی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا،ٹینڈرپاکستان ایل این جی لمیٹڈکی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹینڈردسمبر2026 اورجنوری 2027کی سپلائی کیلئے جاری کیا گیا تھا۔