سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کاغیر سرکاری تنظیم پرورش فاؤنڈیشن کا دورہ

شاہ ویز ندیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ سہیل نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید ،بریفنگ دی 
ہمارے ہر شہر میں شاویز ہوں تو یہ بڑا تناور درخت بن سکتا ہے :راجہ پرویز اشرف 
لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے غیر سرکاری تنظیم پرورش فاؤنڈیشن کا دورہ کیا‘جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور بشریٰ منظور مانیکا بھی ساتھ تھے۔شاہ ویز ندیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرورش فاؤنڈیشن کے سعدیہ سہیل رانا نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بریفننگ دی۔پرورش میں زیر تربیت بچوں نے فردآ فردآ اپنا تعارف کرایا۔ایمن شاویز ،سعدیہ سہیل رانا،احمد گھمن،میجر ڈاکٹر تبسم بھٹی،ثمرین ندیم،سکواڈرن لیڈر (ر)محمد شبیر بھی موجود تھے‘اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنیوالی جگہ پر دعوت پر بہت خوش ہوں،بچوں کی کردار سازی کرنے سے بڑا کوئی عظیم کام نہیں۔ ہو سکتا۔ایسا نیک کام کرنے کیلئے خاص درد دل کی ضرورت ہے۔ہمارے ہر شہر میں شاویز ہوں تو یہ بڑا تناور درخت بن سکتا ہے ،بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں،شاویز دوسروں کے کام آنیوالوں کیلئے زندہ مثال ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا بچوں کو اچھا تعلیمی ماحول دینا بہت خوش آئند اور نیک کام ہے۔