پنجاب کو زیرو پلاسٹک بنانے کیلئے مینوفیکچررز، ریسائیکلرز،سیلرز کی رجسٹریشن شروع
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے 9 بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے۔ پنجاب کو زیرو پلاسٹک صوبہ بنانے کیلئے پلاسٹک مینوفیکچررز، ریسائیکلرز ٹریڈرز اور سیلرز کی ا?ن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کیلئے لاہورمیں 25 اور گجرانوالہ میں 27 فروری سے ڈیسک فعال ہوچکے ہیں جبکہ سیالکوٹ میں ا?ج (28فروری)ملتان ،بہاولپور میں 4اور 5مارچ کو فعال کر دیئے جائینگے۔ اسی طرح یہ رجسٹریشن ڈیسک ڈیرہ غازی خان ،فیصل ا?باد 7 اور 11مارچ جھنگ اور راولپنڈی میں 12اور 15 مارچ سے فنکشنل ہونگے۔عوام کی سہولت کیلئے گرین پنجاب ایپ ٹال فری نمبر1373جاری کر دیا گیا۔ مزید معلومات ،رہنمائی کیلئے پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کیلئے ویب سائٹ epd.punjab.gov.pk پر بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ماحول دوست صوبہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ماحول کو پلاسٹک ودیگر مضر صحت اشیا سے پاک کرنا ضروری ہے۔