پاکستان نے چار ماہ میں 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لے لئے

قرضے اور گرانٹس گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2 ارب 88 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں:اقتصادی امور ڈویژن
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی مد میں مجموعی طور پر 5 ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کیے ہیں، جو گز۔ بیرونی مالی وسائل کے حصول میں اضافے کے ساتھ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تین ارب ڈالر کے نئے بانڈز بھی جاری کیے، جبکہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی معاونت حاصل کی گئی ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں حکومت نے مجموعی طور پر ایک ہزار 637 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 988 ارب روپے زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران حکومت کو 122 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے موصول ہوئے، جن میں سے 90 ارب روپے بجٹ سپورٹ اور شارٹ ٹرم قرضوں کی مد میں حاصل کیے گئے، جبکہ پراجیکٹ فنانسنگ کے تحت 24 ارب 50 کروڑ روپے موصول ہوئے۔ تاہم اکتوبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران غیر ملکی قرضوں کے حصول میں 10 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی