11 ماہ میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ،پاکستانی فری لانسرز نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی فری لانسرز   عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 11 ماہ میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ  کمایا ہے ۔ میڈیارپورٹ کے  مطابق پاکستان کے باصلاحیت نوجوان فری لانسرز نے عالمی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم  کیا ہے ۔رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران فری لانسرز نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا خطیر زرمبادلہ کمایا ہے۔