پاکستان کی 600 سے زائد کمپنیاں چین میں رجسٹرڈ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان نے چین میں تجارتی رسائی کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا، جہاں 600 سے زائد پاکستانی کمپنیاں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز چین (جی اے سی سی )میں کامیابی سے رجسٹر ہو گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی زرعی، صنعتی اور ڈیجیٹل برآمدات کو چینی منڈی تک براہِ راست رسائی فراہم کرے گی۔گوادر پرو کے مطابق یہ رجسٹریشنز مختلف شعبوں پر مرکوز ہے جو پاکستان کے برآمدی شعبے میں تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔