سنگل فیز نیو کنکشنز کے لیے دی گئی سینکڑوں درخواستیں التوا کا شکار،خراب میٹرز کی تبدیلی بھی لٹک گئی
لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو میں سنگل فیز میٹرز بحران شدت اختیار کر گیاتیاری سے قبل سنگل فیز سٹیٹک میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے فیصلے نے صارفین کو پریشان کردیا،فیصلے نے صارفین کے ساتھ لیسکو کے فیلڈ افسران کو بھی مشکل میں ڈال دیا، ذرائع کے مطابق باقاعدہ ایس او پیز نہ ملنے کے باعث فیلڈ افسران اے ایم آئی میٹرز کے لیے این او سی جاری کرنے میں بھی تذبذب کا شکار ہیں ،لیسکو ریجن میں سنگل فیز نیو کنکشنز کے حصول کے لیے دی گئی سینکڑوں درخواستیں التوا کا شکار،لیسکو کا نجی میٹر ساز کمپنیوں سے صارفین کے خریدے گئے میٹرز لیسکو سٹورز میں فراہم کرنے کا مطالبہ ہے جبکہ میٹر ساز کمپنیاں تاحال ہر میٹر کو سٹور میں بھجوانے پر قائل نہیں ہوئیں ،لیسکو کی جانب سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد خراب میٹرز کی تبدیلی کے لیے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے،نیو کنکشنز کے لیے 22 اگست کے بعد میٹر جاری نہیں ہوئے، 3 ماہ سے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرکے صارفین نیو کنکشنز کا انتظار کررہے ہیں۔