حویلی لکھادیپالپور روڈ پر ویگن کی ٹکر سے طالبعلم شدید زخمی

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھادیپالپور روڈ پر مسافر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم شدید زخمی ہو گیا، جس کی ایک ٹانگ فریکچر ہوگئی۔ اس شاہراہ پر اس سے قبل بھی متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر آمد کی اپیل کی ہے۔