برآمدی مصنوعات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کر دیا ، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد ( آن لائن) وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومتِ نے برآمدی شعبے کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے تمام برآمدی مصنوعات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کر دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاَ ۔ اپنے بیان میں انہوں نے  کہا کہ وزیراعظم کے بروقت فیصلے سے برآمد کنندگان کو عالمی منڈی میں سازگار ماحول میسر آئے گا، جبکہ پیداواری لاگت میں کمی کے ذریعے پاکستان کی برآمدی مسابقت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔وزارت خزانہ و ریونیو (ریونیو ڈویڑن) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرچارج کے خاتمے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں