ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 2ہلاک

 سندر میں ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے پر بے قابو ہو گئی، ایک زخمی ،قانونی کارروائی شروع کر دی گئی
 لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی 2موٹرسائیکلوں سے ٹکر،2افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز سندر کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے پربے قابو ہو کر 2موٹرسائیکلوں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 2 موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔