راولپنڈی(آئی این پی )نیشنل سیونگز کی جانب سے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا۔نیشنل سیونگز کی جانب سے راولپنڈی میں 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ ادارے کے افسران بھی موجود تھے۔ترجمان نیشنل سیونگز کے مطابق پہلی پوزیشن 30 لاکھ روپے کے انعام کے ساتھ پرائز بانڈ نمبر 091925 نے اپنے نام کی جبکہ دوسرے انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے کے تین انعامات 106210،502971 اور 916702 کے حق دار قرار پائے۔نیشنل سیونگز کے مطابق مکمل فہرست سرکاری اعلان کے بعد ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی جہاں شہری اپنے بانڈ نمبرز چیک کر سکیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیتنے والے خوش نصیب اپنی رقم نیشنل سیونگز سینٹر یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ قانون کے مطابق انعامی رقم پر مقررہ ٹیکس کی کٹوتی لازمی ہوگی۔