کراچی (آئی این پی)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل جمعرات 15مئی کو کراچی اور سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 18500روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔