دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی ورثے کی پہچان بھی مضبوط ہو رہی ہے،پاکستانی سفیر
اسلام آباد (آن لائن) ؎ روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ اوئل سیکٹر، ثقافتی تبادلے اور دونوں ممالک کی سینما کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی ورثے کی پہچان بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز میں پاکستان اور روس کے تعلقات پر مبنی نئی کتاب کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں خطے میں امن و استحکام، دہشت گردی کے خاتمے اور دو طرفہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ تقریب میں روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بھی خطاب کیا اور کتاب کے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔شرکاء نے کہا کہ خطے میں سب سے بڑا چیلنج افغانستان میں طالبان کی حکومت اور اس کے ذریعے بھارت کے اثر و رسوخ کا بڑھنا ہے، جو پاکستان کے لیے تشویش کا سبب ہے