مودی سرکار ! آپ جنگ ہارے ‘ اب سازش بھی ہاروگے بلاول بھٹو

بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا ‘سٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے ‘نریندر مودی منہ چھپا رہا ہے، بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتا ہے‘جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں  ہے
پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ  ڈال کر عمران خان کو اقتدار دیاگیا تھا‘کشمیر کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، اب کہہ سکتا ہوں  ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا‘ بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے:تقریب سے خطاب
 28ویں ترمیم چل پڑی، بہت جلد اسمبلی میں آجائے گی، جیسے 27 ویں ترمیم ملک کیلئے بہترین ثابت ہوگی وہاں 28 ویں ترمیم اس سے بھی اہم ترین ہوگی‘ سب ایک پیج پر ہیں:گورنر پنجاب سے ملاقات میں گفتگو
مظفرآباد‘اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے، کشمیر کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، اب کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا،ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے  مظفر آباد میں  نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتازراٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آپ کا نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خودجدوجہدکرنا پڑتی ہے،  کشمیرکے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کوبھی دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ  اب مظفرآباد میں آپ کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے، فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں، ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا  پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ  ڈال کر عمران خان کو اقتدار دیاگیا تھا، میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے قتل پر مظفرآباد اور سری نگر میں بھی احتجاج ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بتایا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، پیپپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر بانی پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا، آپ نے اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں، دریں اثناء  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 28 ویں ترمیم چل پڑی، بہت جلد اسمبلی میں آجائے گی، جیسے 27 ویں ترمیم ملک کے لئے بہترین ثابت ہوگی وہاں 28 ویں ترمیم اس سے بھی اہم ترین ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب ایک پیج پر ہیں، لگتا ہے کہ سب 28 ویں ترمیم کے ساتھ بھی کھڑے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، تنظیموں کو ایکٹو کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی کارکردگی سے خوش ہوں، آپ بطور گورنر پنجاب بہترین کام کر رہے ہیں، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو تلاش کریں