لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ جنگلی حیات وپارکس نے جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار، کاروبار اور قبضہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران34 ملزموں کو گرفتار کرکے 4لاکھ 84ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مدمیں جرمانہ کیا۔ راولپنڈی ریجن میں غیرقانونی شکار میں مشغول 8ملزم گرفتار کرکے 90ہزار 500روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ اور کیس نمٹادئیے گئے۔ خوشاب میں جنگلی سور ، تیتر ، خرگوش اور طوطوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 20شکاریوں کے چالان کرکے انہیں 2لاکھ 84ہزار روپے جرمانہ اور کیس نمٹادئیے گئے۔ بھکر میں کتوں کے ساتھ جنگلی خرگوش کا غیرقانونی شکار کرنے پر 5 ملزموں کو 85ہزا رروپے جرمانہ کیا گیا۔ رحیم یار خان میں ایئر گن کے ساتھ مرغابی کا غیر قانونی شکار کرنے پر 2 ملزموں کا چالان کرکے 25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔