لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے نیلامی کی اراضی شہری کینام منتقل نہ کرنے پر دائر توہین عدالت کیس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے سماعت کی،عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونے پر عدالت کا سخت اظہار برہمی ، عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ لاہور کو پیش ہونے کا حکم ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر ایک ہفتے تک رجسٹری نہ ہوئی تو توہین عدالت کیشوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے،عدالتی فیصلے پر عمل در آمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،عدالت کے سامنے فیصلے پر عمل در آمد کا معاملہ ہے،عمل در آمد نہ ہونے پر کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔