آئینی بینچ نے دو مقدمات ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیے

آئینی بینچ نے دو مقدمات ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیے

ویب ڈیسک:جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی آئینی بینچ نے دو مقدمات کو ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیا۔

 یہ مقدمات 23 اکتوبر کو آئینی بینچ میں بھیجے گئے تھے، لیکن عدالت نے اب انہیں ریگولر بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔آئینی بینچ نے سعید کھوسہ بنام وزارت پیٹرولیم کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ تین رکنی ریگولر بینچ نے کیس آئینی بینچ میں بھیجا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ وہ ریگولر بینچ کا حصہ تھیں اور وکیل کی درخواست پر کیس آئینی بینچ کو بھیجا گیا تھا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صرف ایسے کیسز جو آئینی سوالات پر مبنی ہوں، آئینی بینچ میں بھیجے جائیں۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کو دوبارہ ریگولر بینچ کو بھیج دیا۔

آئینی بینچ نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس بھی ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے اس موقع پر کہا کہ مقدمات کبھی ایک بینچ سے دوسرے بینچ میں جا رہے ہیں، جبکہ دوسرے فریق کے وکیل نے کیس آئینی بینچ میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ وکیل درخواست گزار سلیمان اسلم بٹ نے کہا کہ انہوں نے یہ استدعا نہیں کی تھی کہ کیس آئینی بینچ میں بھیجا جائے۔