بھارت کوتحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ‘سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے: میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بور کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی آمد کے حوالے سے آئی سی سی کے جواب کے منتظر ہیں،بھارت تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کے عارضی ہیڈ کوچ ہوں گے ۔لاہور میں قذافی اسٹڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی نگرانی کی جارہی ہے، اپنا ہدف حاصل کریں گے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں خیریت سے کرائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو علیحدہ رکھنا چاہیے، سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے۔