سانحہ9مئی: وعدہ معاف گواہ 3 پی ٹی آئی رہنما منحرف ہوگئے

 صداقت عباسی ،واثق قیوم ،عمر تنویر بٹ نے  پی ٹی آئی کے خلاف بیان سے انکار  کردیا
راولپنڈی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  میں سانحہ 9 مئی کے تمام 14 کیسز میں بڑی پیش رفت سامنے آ ئی ہے ۔پولیس کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بنائے گئے تین پی ٹی آئی رہنما   صداقت عباسی ،واثق قیوم ،عمر تنویر بٹ باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کے خلاف اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔راولپنڈی کی عدالت میں سانحہ نو مئی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ تینوں نے عدالت میں اقبال جرم کے بیان سے انکار کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ پولیس کی تمام تفتیشی ٹیموں نے تینوں کا نام وعدہ معاف گواہان کی فہرست سے خارج کرکے ملزمان کی لسٹ میں شامل کر دیا۔