ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ‘ مختلف علاقوں میں ٹریفک معطل

 ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)  خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گی،  ڈیرہ ٹانک روڈ طارق شہید سے بھگووال تک بند رہے گا۔اعلامیے کے مطابق پوٹہ ہتھالہ بازار بھی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بند رکھنے کی ہدایات جاری گئی ہیں۔ڈی سی کے مطابق ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ہنگامی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے محدود نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔