پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ

 لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا منگل کے روز سے آغاز ہوگیا ۔پہلے روز تمام تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ لیا گیا ۔لاہور بورڈ کے تحت 921امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں، 921امتحانی سنٹرز میں ایک لاکھ 29ہزار نگران عملہ تعینات کیا گیا، مجموعی طور پر 3لاکھ 14 ہزار طلبا و طالبات نہم کا امتحان دیں گے۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں  ہوگی۔