سیاحوں کیلئے بری خبر، تھائی لینڈ نے ویزا فری مدت کم کردی

سیاحوں کیلئے بری خبر، تھائی لینڈ نے ویزا فری مدت کم کردی

تھائی لینڈ نے غیر ملکی شہریوں سے متعلق جرائم پر قابو پانے کے لیے ویزا فری قیام کی مدت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق تھائی حکومت نے 90 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے بغیر ویزا قیام کی 60 روزہ سہولت کو محدود کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نئی پالیسی کے تحت زیادہ تر ممالک کے شہریوں کو اب صرف 30 دن تک ویزا فری قیام کی اجازت دی جائے گی، جبکہ بعض ممالک کے لیے یہ مدت 15 دن تک بھی محدود ہو سکتی ہے۔حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو سیاحتی ویزا سہولت کا غلط استعمال کرتے ہوئے منشیات، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار جیسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

تھائی وزیر سیاحت کے مطابق نئی پالیسی مختلف ممالک کے لیے الگ الگ بنیادوں پر نافذ کی جائے گی، اور کسی ایک ملک کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ سیاحت ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، تاہم کچھ عناصر نے اس سہولت کا غلط استعمال کیا۔اعداد و شمار کے مطابق سیاحت تھائی لینڈ کی جی ڈی پی کا 10 فیصد سے زائد حصہ ہے، جبکہ حکومت نے رواں سال تقریباً 3 کروڑ 35 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی توقع ظاہر کی ہے۔