لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر کامران کی برطرفی درخواست پر سماعت،جسٹس عابدچٹھہ نے وائس چانسلر کو ایک ماہ میں درخواست نمٹانے کی ہدا یت کردی۔درخواست گزار اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرخرم شہزاد نے موقف اپنایا ڈاکٹر کامران عابد کی غیر قانونی پروفیسر تعیناتی کی گئی ، وہ ا نجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ ا نجینئرنہیں،بنیادی تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے کیباوجود انہیں تعینات کیاگیا،متعلقہ فیکلٹی کے ڈین نے بھی ڈاکٹر کامران کو نا اہل قرار دیا،یونیورسٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے انکا بطورسیکرٹری آسا انتخاب بھی غیر قانونی ہے، وہ اساتذہ کیحقوق کی بجائے ذاتی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں، عدالت تعیناتی کالعدم قرار دے۔