درجنوںآوارہ کتوں کا12سالہ طالبہ پر حملہ نوچ نوچ کر کھاتے رہے

بہاولنگر ے نواحی علاقے عاکوکا ہٹھاڑ، بستی یاسین کا میں دلخراش واقعہ پیش آیا،طالبہ ریحانہ مدرسے میں پڑھنے جارہی تھی ،موقع پر چل بسی
بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر بہاولنگر منڈی مدرسہ کے نواحی علاقے عاکوکا ہٹھاڑ، بستی یاسین کا میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں درجن سے زائد آوارہ کتوں نے 12 سالہ طالبہ کو گھیر کر نوچ ڈالا۔طالبہ ریحانہ مدرسے میں پڑھنے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا،  آوارہ کتوں کے حملے میں طالبہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے بتایا کہ درجن سے زائد آوارہ کتوں نے معصوم بچی کو گھیر لیا اور بری طرح بھنبھوڑ کر نوچ نوچ کر کھاتے رہے، طالبہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا