نیویارک (آئی این پی )امریکی شہر نیویارک میںایک ماہ کی نومولود بچی اپنے ہی گھر کے پالتو کتے کے حملے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ علیٰ الصبح اس وقت پیش آیا جب بچی اپنے والدین کے درمیان بستر پر سو رہی تھی۔پولیس کے مطابق بچی کی والدہ اور سوتیلا باپ اس کے ساتھ ایک ہی بستر پر موجود تھے کہ صبح 6:30بجے ان کے 6ماہ کے پالتو کتے، جرمن شیفرڈ پٹ بل نے بچی پر اچانک حملہ کر دیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔