قیدی نمبر 804 کوئی توپ نہیں، جیل سے نکالیں، مقابلہ کروں گا :علی موسیٰ گیلانی

 ملتان(خصوصی رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو براہِ راست الیکشن کے میدان میں ٹکر لینے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804 کوئی طوفان یا توپ چیز نہیں ، اس کو ہوا بنایا ہوا ہے، ہمیں کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، اس کو جمہوری نکیل ڈال کر رکھیں گے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں علی موسیٰ نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں "سیاسی میدان" میں آنے کی دعوت دے دی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا نام لینے پر لگی مبینہ پابندی ختم ہونی چاہیے کیونکہ وہ کوئی ایسی شے نہیں جس کا نام نہ لیا جا سکے۔