وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہاہے کہ کوکین استعمال کرنے والوں کا نام پردے میں رہنا چاہیے۔پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس میں کراچی کی مبینہ ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کی گرفتاری اور اس کے منشیات کے نیٹ ورک کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے ایوان کو مطلع کیا کہ ملزمہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج دے رکھا تھا، جسے پولیس نے کامیابی سے پورا کر دکھایا ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے اسمبلی فلور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنکی نے چیلنج دیا تھا کہ مجھے پکڑ کر دکھا، اور ہم نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے ملزمہ کی گرفتاری کو پولیس کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ قانون سے بڑھ کر کوئی بھی نہیں ہے۔ صو