فرانسیسی سوشل میڈیا پر میکرون کیخلاف کوکین استعمال کرنے کے الزام پر ہنگامہ

 پیرس (آئی این پی )فرانس میں سوشل میڈیا پر صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی لیڈرز پر کوکین استعمال کرنے کے الزام پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے فیک نیوز کی مذمت کرتے ہوئے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین میں امن لانے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔فرانس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس طرح کے جھوٹے دعوئوں پر تنقید کی گئی ہے کہ یورپی رہنما بشمول صدر ایمانوئل میکرون کو ٹرین میں منشیات استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔