نیویارک(آئی این پی)جی میل استعمال کرنے والے اینڈرائڈ صارفین کے لیے گوگل نے ایپلیکیشن میں دو بڑی اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں جن میں مارک ایز ریڈ (Mark As Read) فیچر اور میٹریل 3 ایکسپریسیو ری ڈیزائن (Material 3 Expressive redesign) شامل ہے۔9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق جون میں جب جی میل صارفین کو پہلی بار Material 3 ایکسپریسیو ڈیزائن انٹرفیس ملنا شروع ہوا، تو ان باکس میں ای میلز کی فہرست کو کنٹینرز میں رکھا گیا تھا، اور ساتھ ہی ایک نمایاں سوائپ ایکشن اینیمیشن بھی متعارف کروائی گئی تھی۔ یہ ڈیزائن چند صارفین کو ہی دستیاب ہوا تھا۔اس اپ ڈیٹ کے تحت ہیمبرگر بٹن اور پروفائل سوئچر کو براوزر سے ہٹا کر سرچ ویو کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے۔