ٹرمپ انتظامیہ کا امریکیوں کو خدا کے سائے تلے ایک قوم بنانے کیلئے دعائیہ ریلی کا انعقاد

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے واشنگٹن میں نیشنل مال پر 9 گھنٹے طویل دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد امریکا کو دوبارہ خدا کے نام پر ایک قوم کے طور پر پیش کرنا تھا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تقریب امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی، تقریب میں مذہبی رہنمائو ں، گلوکاروں، سماجی کارکنوں اور ریپبلکن رہنماں نے شرکت کی۔سینیٹر ٹم اسکاٹ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی عوام کے حقوق حکومت نہیں بلکہ خدا دیتا ہے۔