علی امین گنڈاپور وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی،علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ان کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔